Add To collaction

فساد کی جڑ

ہم آپ ہوتے نہ اے محترم فساد کی جڑ
نہ بنتے ملک میں دیر و حرم فساد کی جڑ

مشاہدات نے یہ بھی کہا کی ہوتی ہے
کسی بھی قوم سے بیجا ستم فساد کی جڑ

نہیں ہے جن کو سروکار اپنے مذہب سے
وہی بنے ہیں خدا کی قسم فساد کی جڑ

کہاں تلک یہ نکالیں سماج کے دل سے
خبر نویس یہ اہل قلم فساد کی جڑ

فقط ہمارے وطن میں نہیں ہے اے جاوید
ہر ایک ملک میں ہے بیش و کم فساد کی جڑ

جاوید سلطانپوری

   8
3 Comments

Manzar Ansari

22-Feb-2022 07:18 PM

Nice

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

22-Feb-2022 04:42 PM

Nice

Reply

asma saba khwaj

22-Feb-2022 09:59 AM

بہت خوب محترم آپکے کلام عمدہ ہوتے ہیں

Reply